Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرقانونی سبزی اور پھل مارکیٹ ہٹا دی گئی

بدلیہ نے چھاپہ مار کر 2 ٹن سامان ضبط کرلیا۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی کے ماتحت عزیزیہ کی بلدیہ نے بدھ کو مشرفہ میں غیرقانونی طریقے سے قائم سبزی اور پھل  مارکیٹ ہٹا دی گئی۔ چھاپہ مار کر 2 ٹن سامان ضبط کرلیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سبزیاں اور پھل خریدنے اور فروخت کرنے والے  بھیڑ بھاڑ کیے ہوئے تھے۔ حفاظتی ماسک کی پابندی  نہیں ہورہی تھی جبکہ سامان فروخت کرنے اور خریدنے والوں نے دستانے بھی نہں پہن رکھے تھے۔

احتیاطی تدابیر کی پابندی  نہیں ہورہی تھی(فوٹو سبق)

سیکریٹری بلدیات انجینیئر محمد الزہرانی نے بتایا کہ عزیزیہ بلدیہ کے چیئرمین اور متعدد انسپکٹرز چھاپہ مہم میں شریک تھے۔ صفائی عملہ بھی ہمراہ تھا- ریڑھی پر پھل اور سبزی فروخت کرنے والے بلدیہ کے عملے کو دیکھتے ہی فرار ہوگئے۔
الزہرانی نے بتایا کہ مشرفہ محلے سے جو جدہ کے شمال میں واقع ہے دو ٹن پھل اور سبزیاں ضبط کرکے فلاحی انجمن کے حوالے کردیں۔ جدہ میونسپلٹی مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ بھی چھاپہ مہم جاری رکھے گی۔

شیئر: