Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم مکی میں زمزم تقسیم کرنے کی ریڑھیوں کا افتتاح

’ایس او پیز کو ملحوظ رکھتے ہوئے زمزم کی بوتلوں کی سپلائی جاری رہنی چاہئے‘ (فوٹو: واس)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے حرم مکی شریف میں زمزم کی بوتلیں تقسیم کرنے کی ریڑھیوں کا افتتاح کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے زائرین حرم کے درمیان زمزم کی بوتلوں کی سپلائی کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ایس او پیز کو ملحوظ رکھتے ہوئے حرم کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں زمزم کی بوتلوں کی سپلائی جاری رہنی چاہئے‘۔
اس موقع پر انہوں نے زمزم سپلائی کرنے والے ادارے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’زائرین حرم کو زمزم پلانا بہترین کام ہے جسے انتہائی منظم انداز میں انجام دیا جارہا ہے‘۔

شیئر: