Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیشنل پارک میں ’الریم‘ نسل کے 27 ہرن چھوڑے گئے 

قصیم میں 7 جبکہ ریاض ریجن میں 20 ہرنوں کو چھوڑا گیا(فوٹو، عاجل نیوز)
جنگلی حیاتیات کے فروغ کے قومی مرکز کی جانب سے ہرنوں کی افزائش نسل کے لیے القصیم نیشنل پارک اور الریاض نیشنل پارک میں الریم نسل کے 27 ہرن چھوڑے گئے۔ 
 عاجل ویب سائٹ کے مطابق 7 ہرن القصیم نیشنل پارک کے حوالے کیے گئے جبکہ ریاض ریجن کی شقرا کمشنری کے الجرعا پارک میں 20 ہرن چھوڑے جائیں گے۔ 

 نایاب جانوروں کی افزائش کے لیے انہیں نیشنل پارکوں میں چھوڑا جارہا ہے(فوٹو، عاجل نیوز)

فروغ جنگلی حیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ محفوظ قومی جنگلات اور قومی پارکوں میں ایسے جانوروں اور پرندوں کو ازسرِ نو بسایا جا رہا ہے جو مملکت میں نایاب ہوتے جا رہے ہیں ۔  
 جنگلی حیات کے فروغ کےلیے قائم قومی مرکز نے بتایا کہ القصیم قومی پارک میں سات ہرن چھوڑنے کے موقع پر خصوصی تقریب ہوئی جس میں جنگلی حیات سے دلچسپی لینے والی نجی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے علاوہ ازیں الثمامثہ میں جنگلی حیاتیات پر ریسرچ کرنے والے کنگ خالد سینٹر کے ڈائریکٹر القصیم نیشنل پارک کے ڈائریکٹر اور القصیم میں وزارت ماحولیات و پانی وزراعت کے ڈائریکٹر جنرل بھی موجود تھے ۔   

شیئر: