Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم کے اہلکاروں کو پُرخطر حالات میں کام کرنے کی تربیت فراہم

’اہلکاروں کو پرخطر حالات میں اپنی اور دوسروں کی جان بچانے کی تربیت دی گئی‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
حرم مکی شریف میں کام کرنے والے 447 اہلکاروں کو پرخطر حالات میں کام کرنے کی آن لائن تربیت دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام میں تربیت فراہم کرنے والے ادارے کے سربراہ احمد بن عید الوذینانی نے کہا ہے کہ ’شرکا کو خطرناک حالات سے روشناس کرایا گیا ہے‘۔
’اہلکاروں کو اس بات کی تربیت دی گئی ہے کہ پرخطر حالات میں کس طرح خود کو اور دوسروں کو بچانا ہے‘۔
’تربیتی کورس معروف کوچ انجینیئر حسین برکات السویہری کی نگرانی میں دیا گیا جنہوں نے شرکا کو مفید معلومات فراہم کیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’تربیتی کورس کا مقصد یہ ہے کہ ہنگامی حالات میں انسانی جانوں کو کس طرح بچایا جائے اور دوسرے افراد کو کس طرح تحفظ فراہم کیا جائے‘۔
’کورس میں اس بات کی بھی تربیت کی گئی کہ پرخطر اور ہنگامی حالات میں افراتفری مچانے کے بجائے اعصاب پر کیسے قابو پایا جاتا ہے‘۔

شیئر: