Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قرضہ قانون کی خلاف ورزی پر 30مالیاتی اداروں کا چالان

قرض وصولی کےلیے آمدنی سے زائد قسط مقرر کرنا خلاف ورزی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عریبین مانیٹرنگ اتھارٹی ’ساما‘ نے قرضہ ضوابط کی خلاف ورزی پر 30 مالیاتی اداروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہے۔ 
ویب نیوز ’اخبار 24‘ کے مطابق ساما کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ساما‘ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ مالیاتی اداروں کی نگرانی کرے اور قواعد کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی کی جائے۔ 
ساما نے بتایا کہ ضابطے کے مطابق  قرضے لینے اور کریڈٹ سہولتیں پانے والے افراد سے ماہانہ قسط ان کی مجموعی آمدنی کے تناسب سے وصول کی جائے۔ اس حوالے سے خلاف ورزی قابل گرفت شمار ہوتی ہے۔
ساما نے تنبیہ کی ہے کہ ایسے خلاف ورزی کرنے والے اداروں پر مختلف پابندیاں لگانے کا اختیار ہے۔
خلاف ورزیاں دہرانے اور اصلاح حال نہ کرنے پر متعلقہ پیکیج جاری کرنے پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔  
ساما نے اداروں کو تاکید کی کہ وہ مروجہ ضوابط کی پابندیاں کریں اور کھاتے داروں کے حقوق اور مفادات کو کسی بھی  حالت میں نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔

شیئر: