Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساما نے بینکوں کو 50 ارب ریال فراہم کردیے

ساما نے ہدایت کی ہے کہ نجی کمپنیوں سے ای بینکنگ فیس وصول کی جائے.(فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما ) نے کیش فراہم کرنے کے لیے بینکوں کو 50 ارب ریال فراہم کیے ہیں.
ساما  نے نجی کمپنیوں اور اداروں کو کریڈٹ سہو لتیں فراہم کرنے اور کھاتے داروں کو مطلوبہ رقمیں جاری کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے.
اخبار 24 کے مطابق ساما کا کہناہےکہ پالیسی کےمطابق سعودی بینک نجی اداروں اور کمپنیوں کو اپنے قدموں پر کھڑے ہونے اور مختلف سکیموں کے لیے فنڈز فراہم کریں گے.
بینکوں کو ساما کی ہدایت ہے کہ وہ اضافی فیس لیے بغیر نجی کمپنیوں کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کریں. ملازمین کی تعداد برقرار رکھنے میں تعاون کریں اور نجی کمپنیوں سے ای بینکنگ فیس نہ وصول کریں.
سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی کے مطابق  بینکوں کی کارکردگی عمدہ ہے جبکہ نجی اداروں کے کل اثاثے (2.7 ٹریلین ریال) گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی کے  اختتام کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہیں.
ساما نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سعودی بینک درپیش بحرانوں اور چیلنجوں سے نمٹنے کے اہل ہیں.

شیئر: