Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحفظ جنگلات کےلیے نجی کمپنیوں کی خدمات زیرغور

نجی سیکیورٹی کمپنی کی خدمات سے روزگار کے مواقع بھی حاصل ہونگے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کا کہنا ہے کہ مملکت کے 13 صوبوں میں موجود تفریح گاہوں ، چراگاہوں اور قومی جنگلات کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے جائیں گے۔  
عربی روزنامہ ’الوطن‘ نے وزارت ماحولیات کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب میں جنگلات، چراگاہوں اور تفریحی مقامات کا مجموعی رقبہ 2.25 ملین مربع کلومیٹر ہے۔
وزارت نے توجہ دلائی ہے کہ سعودی حکومت نے دو لاکھ 66 ہزار مربع کلو میٹر کے رقبے پر نئے محفوظ جنگلات قائم کیے ہیں۔

حکومت نے 2 لاکھ 66 ہزار مربع کلو میٹر  پر نئے جنگلات قائم کیے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

 پہلے سے مملکت میں محفوظ قومی جنگلات موجود ہیں ان میں الحرا، ربزۃ اور الوعول کے نام قابل ذکر ہیں۔  
وزارت ماحولیات کی جانب سے تحفظ جنگلات اور چراگاہوں کے لیے قانون موجود ہے تاہم ان کی حفاظت کےلیے نجی سکیورٹی شعبے کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
نجی سکیورٹی کے شعبے کو جنگلات اور چرا گاہوں کے تحفظ اور ان کی دیکھ بھال کے لیے مخصوص کرنے سے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے بھی کافی مواقع میسر آئیں گے۔
واضح رہے سعودی عرب میں سکیورٹی اداروں میں سو فیصد سعودائزیشن ہے ۔ سیکیورٹی کمپنیوں میں تمام اہلکار سعودی ہوتے ہیں۔
وزارت ماحولیات کی جانب سے مذکورہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے سے بڑی تعداد میں سعودیوں کو روزگار ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔

شیئر: