Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی میں روزانہ کتنا پیٹرول ڈلوانا چاہیے؟

گاڑی میں روزانہ کتنا پیٹرول ڈلوانا ہے، کسی جگہ پہنچنے کے لیے کتنا پٹرول درکار۔
یہ سب کچھ جاننے کے لیے فامولہ یاد رکھ لیں، باقی حساب آپ خود کر سکتے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پیٹرول کا اندازہ لگانے کے لیے دو چیزوں کی ضرورت ہے، پہلی یہ کہ گاڑی کی ٹنکی میں کتنا پٹرول موجود ہے اور کتنی مسافت طے کرنی ہے۔
مثال کے طور پر ٹنکی میں ’الف‘ مقدار لیٹر ہے اور اسے ’ب‘ مسافت  طے کرنے پر استعمال کیا گیا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ’الف‘ کو سو سے ضرب دیں اور ’ب‘ پر تقسیم کر دیں تو معلوم ہوگا کہ ہر سو کلومیٹر کے لیے کتنا پٹرول خرچ ہوتا ہے۔
اس طریقے کو استعمال کرتے ہوئے آپ کو اندازہ ہوگا کہ کسی جگہ پہنچنے کے لیے آپ کو کتنا پیٹرول بھروانا ہے۔

مثال کے طور پر اگر آپ نے 500 کلومیٹر کی مسافت طے کی ہے جس پر 60 لیٹر پیٹرول خرچ ہوا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر سو کلومیٹر کے لیے آپ کی گاڑی 12 لیٹر پیٹرول خرچ کرتی ہے۔
یہی طریقہ سال بھر کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ اپنے روزانہ کی مسافت اور خرچ ہونے والا پیٹرول نوٹ کرتے رہیں، سال بھر کا اندازہ لگائیں اور مذکورہ بالا فارمولا استعمال کرتے ہوئے سال بھر کے لیے ضرورت کے پیٹرول کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔
 

شیئر: