پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی سیاحوں کے اخراجات میں نمایاں اضافہ
’مذکورہ مدت کے دوران غیر ملکی سیاحوں کا کل خرچ تقریباً 49.4 ارب ریال تک پہنچا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سعودی عرب آنے والے غیر ملکی سیاحوں کے اخراجات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اضافہ گزشتہ سال مماثل مدت کے مقابلے میں 9.7 فیصد زیادہ ہے۔
مذکورہ مدت کے دوران غیر ملکی سیاحوں کا کل خرچ تقریباً 49.4 ارب ریال تک پہنچا ہے۔
سیاحت کے شعبے میں تقریباً 26.8 ارب ریال کا فاضل ریکارڈ کیا گیا ہے جو پچھلے سال کی مماثل مدت کے مقابلے میں 11.7 فیصد نمو ظاہر کرتا ہے۔
یہ اعداد و شمار مئی کے مہینے کے لیے سیاحت کے شعبے میں اخراجات کی رپورٹ سے حاصل کئے گئے ہیں۔
وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ سال 2025 کی پہلی سہ ماہی غیر ملکی سیاحت کے شعبے میں نمایاں اضافے کا سبب وہ بھرپور کوششیں ہیں جو وزارت اور سعودی سیاحت کے نظام میں شامل دیگر ادارے کر رہے ہیں۔