Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ اسلامک پورٹ سے ’خمرہ‘ کے لیے نئی شاہراہ کی تعمیر کا آغاز

خمرہ کے لیے 17 کلو میٹر طویل دو رویہ شاہراہ تعمیر کی جائے گی۔(فائل فوٹو: عرب نیوز)
جدہ اسلامک پورٹ سے شہر کے جنوبی علاقے ’خمرہ‘ کے لیے لاجسٹک سروسز کو بہتر بنانے کے منصو بے کا آغاز کیا گیا ہے۔
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز اور پورٹ جنرل اتھارٹی کے سی ای او صالح الجاسر نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جس کے تحت پورٹ سے خمرہ کے لیے 17 کلو میٹر طویل دو رویہ شاہراہ تعمیر کی جائے گی۔
العربیہ کے مطابق لاجسٹک سپورٹ پروگرام کے تحت بنائی جانے والی شاہراہ پر مجموعی طورپر 689 ملین ریال کی لاگت آئے گی جو 2028 کے آخر تک مکمل ہو جائے گی۔
پورٹ، الخمرہ شاہراہ کے مختلف مقامات پر 12 پل تعمیر کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔
شاہراہ کی تعمیر کے لیے مجموعی طورپر 10 ملین مربع میٹر کا رقبہ استعمال ہوگا جس کا پہلا مرحلہ 3 ملین مربع میٹر رقبے پر تعمیرات مکمل ہونے کے بعد اس کی توسیع کا عمل شروع کیاجائے گا۔
منصوبے کی تکمیل کے بعد اس شاہراہ سے یومیہ 8 ہزار ہیوی اور نارمل لوڈنگ ٹرکس اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں سہولت ہو گی۔
واضح رہےجدہ پورٹ سے خمرہ کا راستہ انتہائی مصروف ٹریک ہے جہاں سے یومیہ بنیاد پر ٹرکس اور کنٹینرز خمرہ کے علاقے میں منتقل ہوتے ہیں۔  شاہراہ کی تعمیر سے لاجسٹک کے شعبے کو سہولت ہوگی۔

 

شیئر: