متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے مزید تین بین الاقوامی مقامات کے لیے پروازوں کا اعلان کیا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق روس کے شہر کازان کےلیے دسمبر 2025 جبکہ پولینڈ کے شہر کراکوف اورعمان کے سیاحتی مقام صلالہ کے لیے پروازیں گرمیوں میں 2026 سے شروع کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
-
قطر نے فضائی حدود دوبارہ کھول دیں، پروازیں بحالNode ID: 891353
ان نئے روٹس کا مقصد ابوظبی کو مزید عالمی مقامات سے براہ راست جوڑنا ہے تاکہ بیرون ملک سفر کرنے والوں کو سہولت دینے کے ساتھ زیادہ سیاحوں کا امارات کے دارالحکومت میں خیرمقدم کیا جا سکے۔
اتحاد ایئرویز اس سال اب تک پراگ، وارسا، سوچی اور اٹلانٹا کے لیے افتتاحی پروازیں شروع کر چکی ہے۔ سال کے اختتام تک مزید 13 نئے روٹس شامل کرنے کا ہدف ہے۔
علاوہ ازیں ایئرعربیہ نے شارجہ سے پراگ کے لیے 20 دسمبر 2025 سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایئر عربیہ مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، ایشیا اور یورپ میں اپنے وسیع نیٹ ورک کو مسلسل وسعت دے رہی ہے۔