Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورانِ سفر گاڑی کے پیٹرول کا استعمال کیسے کم کیا جائے؟

اگر آپ نارمل سپیڈ میں گاڑی چلائیں گے تو آپ کے پیٹرول کی بچت ہوگی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سفر میں پیٹرول کی کھپت کو کم کرنے کی ہر شخص کوشش کرتا ہے۔ یہ ڈرائیوروں کے گاڑی چلانے پر بھی منحصر ہوتا ہے۔ اب جبکہ سیاحت کا موسم شروع ہو رہا ہے اور لوگ گاڑیوں پر لمبی لمبی مسافتیں طے کریں گے، ایسے میں اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ہم ذیل میں آپ کے لیے 9 نکات کا ذکر کرتے ہیں جن پرعمل کرتے ہوئے آپ لمبی مسافت کے دوران گاڑی میں پیٹرول کی کھپت کو کم کرسکیں گے۔

کم وزن:

کوشش کریں کہ گاڑی سے اضافی وزن اتار دیں، جس قدر زیادہ وزن ہوگا اسی قدر پیٹرول زیادہ خرچ ہوگا، نئی تحقیق کے مطابق ہر 45 کلو وزن پر گاڑی 2 فیصد پیٹرول زیادہ خرچ کرنے لگتی ہے۔

 

سپر پیٹرول کے لیے پیسے ضائع نہ کریں:

اپنی گاڑی میں موجود گائیڈ بک سے رہنمائی لیں، کمپنی نے جو پیٹرول کہا ہو وہی استعمال کریں، سپر پیٹرول کے پیچھے پیسے ضائع نہ کریں۔

نارمل سپیڈ:

اگر آپ میدانی علاقے میں سفر کررہے ہیں تو اپنی سپیڈ معتدل رکھیں، اس کے لیے آپ گاڑی میں ایسے آلات کی مدد لے سکتے ہیں جو زیادہ سپیڈ کی تنبیہہ کریں۔
نئی تحقیق کے مطابق 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ معتدل رفتار ہے اس رفتار میں پیٹرول کی 10 سے 15 فیصد بچت کی جاسکتی ہے۔

تیز رفتاری سے بچیں:

اگر آپ نارمل سپیڈ میں گاڑی چلائیں گے تو آپ کے پیٹرول کی بچت ہوگی۔ نئی تحقیق کے مطابق 120 کی سپیڈ معتدل رفتار ہے، اس رفتار میں پیٹرول کی 10 سے 15 فیصد بچت کی جاسکتی ہے۔

ٹریفک رش سے بچیں:

ٹریفک رش میں پھنسنے سے گاڑی پیٹرول زیادہ استعمال کرتی ہے، اس لیے اپنے آپ کو رش سے بچائیں۔

ٹریفک رش میں پھنسنے سے گاڑی پیٹرول زیادہ استعمال کرتی ہے، اس لیے اپنے آپ کو رش سے بچائیں (فوٹو: روئٹرز)

سفر سے پہلے گاڑی چیک کرنا:

سفر شروع کرنے سے قبل گاڑی کو اچھی طرح چیک کرلیں، انجن اور ہوا کا دباؤ وغیرہ سب درست ہونا چاہیے۔ اس سے آپ کی گاڑی پیٹرول کم خرچ کرے گی۔

پیٹرول کی ٹینکی کا ڈھکن بند کرلیں:

سفر شروع کرنے سے قبل گاڑی کی پیٹرول ٹینکی کا ڈھکن اچھی طرح بند کرلیں۔ پیٹرول چونکہ ہوا میں اڑتا ہے اس لیے اس کا خیال کرنا چاہیے۔ اگر ڈھکن کھلا ہوگا تو انجن گرم ہونے کی صورت میں گاڑی پیٹرول زیادہ استعمال کرنے لگ جائے گی۔

اے سی:

 ایئر کنڈیشنر سب سے اہم چیز ہے جو کار میں پیٹرول میں اضافے کا باعث بنتا ہے، کیونکہ بیشتر ماہرین اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ایئر کنڈیشنر چلانے سے پیٹرول کا استعمال 20 فیصد اضافہ ہوتا ہے، کیونکہ جب کار سورج کی دھوپ میں کھڑی ہوتی ہے تو ایئر کنڈیشنر کو نہ چلانا بہتر ہے۔

کوشش کریں کہ گاڑی سے اضافی وزن اتار دیں، جس قدر زیادہ وزن ہوگا اسی قدر پیٹرول زیادہ خرچ ہوگا (فائل فوٹو: اے ایف پی)

 شاہراہوں پر گاڑی چلاتے وقت کار ایئرکنڈیشنر بند کرنے کی ضرورت پر بھی توجہ دینی چاہیے جس میں زیادہ سے زیادہ انجن کی کارکردگی کا استعمال ہوتا ہے کیونکہ ایئرکنڈیشنر ایسی سڑکوں پر گاڑی چلاتے ہوئے زیادہ پیٹرول خرچ کرتا ہے۔

بریک اور سپیڈ کو کنٹرول کرنا:

  بریک کے استعمال کو کم کرنے اور تیز رفتاری کی مستحکم شرح برقرار رکھنے کی کوشش کریں، ایکسلریٹر کو سختی سے دبانے سے پرہیز کریں، اور زور سے بریک لگانے سے بھی گریز کریں، کیونکہ کار کو آہستہ سے تیزی میں لانے سے پیٹرول زیادہ استعمال ہوجاتا ہے، اسی طرح اچانک سپیڈ بڑھانے سے بھی تیل کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں