Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

اس سے قبل اپنے سیاسی مشیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ آئسولیشن میں چلے گئے تھے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ ان پر کورونا کی معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔
اس سے قبل اپنے سیاسی مشیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ آئسولیشن میں چلے گئے تھے۔

بلاول بھٹو نے جمعرات کو اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں نے معمولی علامات کے ساتھ خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ میں گھر سے کام جاری رکھوں گا اور پیپلز پارٹی کے فاؤنڈیشن ڈے کی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کروں گا۔‘

 

انہوں نے لوگوں سے ماسک پہننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ملیں گے۔
پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ رزلٹ مثبت نہیں آیا۔
بیان کے مطابق اس حوالے سے نشر کی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ ’چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی مشیر جمیل احمد سومرو کا کورونا ٹیسٹ رزلٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔‘
 مزید کہا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے ٹیسٹ رزلٹ کے نتیجے کے منتظر ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ اور مسلم لیگ ن کے کیپٹن صفدر سمیت کئی سیاستدانوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ درجنوں ارکان پارلیمنٹ بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

شیئر: