Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ رشید اور ابرار الحق کے کورونا ٹیسٹ منفی

ابرار الحق نے دعاؤں کے لیے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا (تصویر: اے ایف ہی )
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق  اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔
ابرارالحق نے ٹوئٹر پر اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمدللہ میرے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آئا ہے اور قرنطینہ کے بعد آج دفتر میں میرا پہلا دن ہے۔
ابرارالحق نے اپنے چاہنے والوں کو اپنی صحت سے آگاہ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمدللہ میرے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آئا ہے اور قرنطینہ کے بعد آج دفتر میں میرا پہلا دن ہے۔
ابرا الحق نے تمام دوستوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اُن تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری جلد صحت یابی کے لیے دُعا کی۔میری دُعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ تمام مریضوں کو جلد صحت یابی عطا کرے اور سب کو سلامت رکھے آمین۔
ابرارالحق کی صحت یابی کی خبر سوشل میڈیا پر آتے ہی صارفین کی جانب سے مبارک بادی کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا جب کہ کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس دوران ہونے والے تجربے سے متعلق سوالات بھی کیے۔
ٹوئٹر صارف صفدر حسین نے کہا کہ ’ اپنا تجربہ شیئر کریں، کیسے دن گزرے، کیسے علاج کیا، کیا احتیاط کی، اللہ تعالی سب کو صحت عطا فرمائے۔ آمین۔‘

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ منفی بھی آیا ہے۔ وہ آج ملٹری ہسپتال راولپنڈی سے گھر منتقل ہو جائیں گے۔

شیخ رشید نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا کو سنجیدہ لیں اور احتیاط کریں (تصویر: انسٹاگرام)

انسٹاگرام پر ٹیسٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شیخ رشید نے لکھا کہ ’میں پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ لوگوں نے میری صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کورونا کو سنجیدہ لیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں میں رہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا خصوصاً مشکور ہوں۔ وہ میرے علاج سے متعلق پوچھتے رہے۔

شیئر: