Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر کارکن کے لیے انشورنس میں اندراج لازمی

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن ایسے مزدوروں کے لئے لازمی ہے جن کا آجر کے ساتھ معاہدہ ہے۔ فوٹو انسپلیش
سعودی سوشل انشورنس اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ کام کی نوعیت، کام کی مدت، مزدور کو دی جانے والی اجرت، اس اجرت کی قسم، خواہ وہ تنخواہ ہو یا معاوضہ، ان تمام باتوں سے قطع نظر ہر کام کرنے والے مزدور کے لیے انشورنس میں اندراج لازمی ہے۔
انشورنس اتھارٹی نے ٹوئٹر پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ کے ذریعے شہریوں کو بتایا کہ ’رجسٹریشن ایسے مزدوروں کے لئے لازمی ہے جن کا آجر کے ساتھ  معاہدہ ہے کہ وہ انہیں ملک کے اندر کام کرکے دیں گے۔ اس معاہدے کی نوعیت، مدت اور اس اجرت کی رقم یا قسم جو بھی ہو۔

سعودی سوشل انشورنس اتھارٹی نے ایک شہری کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے جواب دیا۔ فوٹو عاجل

انشورنش اتھارٹی سے شہری نے سوال کیا تھا کہ وہ اپنی ملازمت سے جلدی ریٹائر ہوگیا اور اس وقت وہ اپنے بڑے بھائی کی سرکاری ایجنسی میں ایک سے زیادہ تجارتی سرگرمیوں کی نگرانی کررہا ہے۔ جہاں وہ کام کی پیروی کرتا ہے، اشیا فروخت کرتا ہے اور ملازمین کی کمی کو پورا کرتا ہے جس کے بدلے معاوضہ ملتا ہے تو کیا اسے انشورنس میں اندراج کروانے کی ضرورت ہے؟

شیئر: