Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف اور دیگرعلاقوں میں بادلوں کا بسیرا

دھند کی وجہ سے حد نگاہ متاثرہوتی ہے(فوٹو سبق نیوز)
سعودی عرب میں موسم برسات کا آغاز ہو چکا ہے۔ مختلف شہروں میں جمعرات کے دن سے ہونے والی بارش کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
پہاڑی علاقوں میں موسم بے انتہا خوشگوار ہونے کی وجہ سے ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر جدہ میں مقیم بیشترخاندان طائف اور الہدی کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے کےلیے وہاں پہنچ گئے۔
طائف کا پہاڑی راستہ بادلوں میں چھپ جانے کے باعث شاہراہوں پر شدید دھند چھائی رہی جس کی وجہ سےٹریفک کی روانی کافی متاثر ہوئی۔

پہاڑی علاقوں میں بارش کے بعد موسم بے حد خوشگوار ہو گیا(فوٹو، ایس پی اے)

شہری دفاع نے شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو ان دنوں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں جہاں دھند اور بادلوں کی وجہ سے سڑک پرحد نگاہ متاثر ہوتی ہے ایسے میں سفر کرنے میں خاص احتیاط برتیں۔

 موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے لوگ طائف پہنچ گئے(فوٹو، ٹوئٹر)

روڈ سیفٹی کے ادارے کی جانب سے بھی لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پہاڑی علاقوں کے علاوہ ایسے مقامات  پر جہاں بارش اور گردوغبار کا طوفان کا خدشہ ہے سفر کرنے سے قبل گاڑی کے وائپرز اور ٹائروں کو خاص طورپر چیک کرلیں کیونکہ بارش اور دھند میں حد نگاہ متاثر ہونے کی وجہ سے ڈرائیونگ میں شدید دشواری ہوتی ہے۔
دوسری جانب لوگوں کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ گھر میں گزرانے کے بعد اب جب کہ موسم خوشگوار ہو گیا ہے ہم تفریح کےلیے طائف آئے ہیں۔
 

شیئر: