Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الافلاج میں فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت

’فائرنگ کرنے والوں نے اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے کے علاوہ پر امن شہریوں کو ہراساں کیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے الافلاج کمشنری میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں کچھ لوگوں کو اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے‘۔
’ویڈیو کا تعلق الافلاج کمشنری سے ہے، ان لوگوں نے غیر قانونی طور پر اسلحہ کی نمائش کی ہے جبکہ ہوائی فائرنگ سے اپنی اور دوسری کی جان خطرے میں ڈالنے کے علاوہ پر امن شہریوں میں خوف و ہراس پھیلایا ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’پبلک مقامات پر ہوائی فائرنگ کرنا بڑے جرائم میں شمار ہوتا ہے۔ یہ اسلحہ کے لائسنس کے ضوابط کے بھی خلاف ہے‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے ’ویڈیو میں نظر آنے ولے تمام افراد کی شناخت کرکے ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے‘۔

شیئر: