Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں آٹھ روزہ قومی جشن

رنگارنگ تقریبات کے علاوہ شاپنگ فیسٹول بھی منعقد ہونگے(فوٹو،ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کے 49 قومی دن کے حوالے سے دو دسمبر 2020 کو 49 واں قومی جشن منایا جائے گا ۔ دبئی نے عظیم الشان منفرد جشن کی تیاریاں مکمل کر لیں ۔آٹھ دن تک قومی دن کی خوشیاں مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ منائی جائیں گی ۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دبئی میں زبردست میلہ لگایا جائے گا ۔شاپنگ کے رنگا رنگ پروگرام ہوں گے ۔
صارفین کو رعایتی پیشکشیں ہوں گی ۔ موسیقی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔ خاندانی تفریح کے پروگرام ہوں گے ۔

جشن کے حوالے سے ہوٹلوں کے کرایوں میں بھی رعایت دی جائےگی(فوٹو، ٹوئٹر)

دبئی میلہ جات ادارے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر احمد الخاجہ نے کہا کہ قومی دن دبئی کا غیر معمولی شاندار خوشی کا موقع ہے ۔ ہر سال اس موقع پر دنیا بھر کے لوگ دبئی آتے ہیں ۔اس حوالے سے آٹھ روزہ منفرد رنگا رنگ پروگرام ہوں گے ۔ سب مل جل کر امارات کا قومی دن منائیں گے ۔  
دبئی نے حال ہی میں سب لوگوں کو صحت و سلامتی کے ضوابط سے آگاہ کرنے کےلیے دبئی صحت ایس اوپیز گائیڈ جاری کی ہے ۔  
دبئی کے ہوٹل قومی دن کے حوالے سے کرایوں میں رعایت دیں گے ۔  

 تمام احتیاطی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں(فوٹو، البیان)

28 نومبر سے لیکر پانچ دسمبر تک دبئی کے مشہور ترین قابل دید مقامات قمقموں سے روشن کیے جائیں گے ۔ 
جمیرہ میں برج العرب ہوٹل پر اماراتی پرچم رات سات بجے سے 11 بجے تک مختلف رنگوں کی روشنی بکھیرے گا۔  

شیئر: