Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’السعودیہ‘ کے کارگو طیارے کورونا ویکسین لا سکتے ہیں؟ 

کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکارگو ویلیج پوری طرح تیار ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
السعودیہ کارگو کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین عمر حریری نے کہا ہے کہ سعودیہ ائیرکے کارگو طیارے کورونا وائرس کی ویکسین باہر سے سعودی عرب لا نے کے لیے تیار ہیں۔  
عکاظ اخبار کے مطابق عمر حریری نے کہا کہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ماڈل کارگو ویلیج کورونا ویکسین وصول کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
 یہ کارگو ویلیج طبی ساز و سامان اور فروزن اشیا کےلیے مختص ہے۔
 عمر حریری نے بتایا ہے کہ جدہ اور دمام کے ہوائی اڈوں پر کارگو کے ذرائع بھی ویکسین محفوظ کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم اس کے لیے منظوری درکار ہوگی۔

کورونا ویکسین کی منتقلی کے لیے مخصوص انتظامات درکار ہونگے(فوٹو، ٹوئٹر)

 حریری نے اطمینان دلایا کہ ویکسین کو محفوظ اور معیاری طریقے سے وصول کرنے اور رکھنے کےلیے تمام وسائل مہیا ہیں۔  
السعودیہ کے کارگو طیارے مارچ سے لے کر اکتوبر کے آخر تک 12 ملین کلو گرام دوائیں اور طبی سازوسامان مملکت لا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ بین الاقوامی رپورٹوں میں توجہ دلائی جا رہی ہے کہ کورونا ویکسین کی ایک ملک سے دوسرے ملک منتقلی اور تقسیم کے عمل میں بعض دشواریاں پیش آسکتی ہیں کیونکہ ویکسین کو خاص ٹھنڈے ٹمپریچر ہی میں رکھا جا نا ضروری ہے۔  

شیئر: