Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ: اضافی سامان لے جانے کے لیے طریقہ کار

مسافروں کو دو بیگ ہمراہ لے جانے کی اجازت ہوتی ہے۔ ( فوٹو سوشل میڈیا) 
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ)  نے مسافروں کے لیے اضافی بیگ لے جانے کے طریقہ کار کے حوالے سے وضاحت کی ہے۔
 عام طور پر السعودیہ کی پروازوں سے سفر کرنے والے کو دو بیگ ہمراہ لے جانے کی اجازت ہوتی ہے۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایک مسافر نے السعودیہ سے دریافت کیا تھا کہ ریزرویشن کے حوالے سے دو بیگ لے جانے کاحق ہے۔ کیا اپنے ہمراہ تیسرا بیگ بھی لے جاسکتا ہوں؟ اس کے لیے اضافی رقم وصول کی جائے گی۔ 

اضافی سامان کے کرایے کا جدول ویب سائٹ پر ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)

السعودیہ نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اضافی سامان کے کرایے کا جدول ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا ہے۔ لنک کے ذریعے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے (رسوم  الامتعۃ الاضافیہ) آپشن  استعمال کیا جائے۔
السعودیہ نے کہا کہ اضافی بیک ساتھ لے جانے کے لیے ویب سائٹ وزٹ کرکے ’ادارۃ حجوزات‘ کا انتخاب کریں پھر اضافۃ الامتعۃ کا انتخاب کریں۔ کارروائی مکمل کیے جانے کے بعد آپ اضافی سامان لے جاسکیں گے۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: