Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفری پابندیاں اٹھانے سے متعلق اعلان بعد میں کیا جائے گا: وزارت داخلہ

سعودی عرب نے 15 ستمبر کو چھ ماہ کے بعد سفری پابندیاں جزوی طور پر اٹھائی تھی۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سعودی شہریوں کی مملکت سے باہر جانے اور آنے پر عائد سفری پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے سبب تقریبا نو ماہ سے سعودی عرب میں اندرون وبیرون سفر پر کچھ پابندیاں ہیں اور لوگ توقع کررہے تھے منگل کو  پابندیاں اٹھانے کا باقاعدہ اعلان ہوگا۔
 
قبل ازیں سعودی حکام نے کہا تھا کہ سفری پابندیوں کا مکمل خاتمہ یکم جنوری 2021 سے ہوگا ۔
تاہم  منگل کو وزارت داخلہ نے کہا کہ اس حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
خیال رہے مملکت نے 15 ستمبر کو چھ ماہ کے بعد سفری پابندیاں جزوی طور پر اٹھائی تھی۔

شیئر: