Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرندوں کی مارکیٹ میں بلدیہ کی کارروائی

ضوابط کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل کردی گئیں(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ کے علاقے ’الشوقیہ ‘ کی بلدیہ نے پرندوں کی مارکیٹ میں خلاف ورزیوں پر متعدد دکانیں سیل کردیں ۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق بلدیہ کے شعبہ امور صحت کی تفتیشی ٹیموں نے پرندوں اور آرائشی مچھلیوں کی مارکیٹ کا سروے کیا تاکہ وہاں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جاسکے۔
تفتیشی ٹیموں نے دکانوں میں متعدد خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے بعض دکانداروں کے خلاف چالان کیے جبکہ بعض کو نوٹس جاری کردیئے۔
بلدیہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پرندوں کی مارکیٹ میں صفائی رکھنا انتہائی اہم ہے خاص کر ان دنوں جبکہ موسم سرد ہےاور کورونا کی وبا بھی موجود ہے ایسے میں صفائی نہ ہونے سے امراض پھیلنے کا خدشہ ہوتاہے۔

 پرندوں کی دکانوں میں صفائی رکھنا انتہائی اہم ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

واضح رہے بلدیہ کی جانب سے پرندوں اور آرائشی مچھلیوں کی دکانوں کے لیے خصوصی ضوابط جاری کیے گئے ہیں جن پر عمل کرنا از حد ضروری ہے۔
مقررہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔
 لائسنس تجدید نہ ہونے پر دکانیں سیل کرنے کے علاوہ جرمانہ بھی کیاجاتا ہے بیمار پرندے دکانوں میں رکھنے پرسخت تادیبی کارروائی کی جاتی ہے۔

شیئر: