Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر خاتون کا اکاونٹ ہیک کرنے والے کو سزا

مکہ مکرمہ میں فوجداری عدالت نے عرب ملک سے تعلق رکھنے والے غیرملکی کو بلیک میلنگ پرڈیرھ برس قید کی سزا کا حکم سنادیا۔
عربی روزنامے ’عکاظ ‘ کے مطابق ایک خاتون نے عدالت میں نامعلوم شخص کے خلاف شکایت د ائر کی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک نامعلوم شخص نے سوشل میڈیا پراسکا اکاونٹ ہیک کیا اور میری شہرت کو نقصان پہنچایا۔
عدالت نے فوری طور پرسائبرکرائم کے ادارے کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کوتلاش کرکے عدالت میں پیش کیاجائے۔
سائبرکرائم کے ادارے نے انتہائی مختصر وقت میں ملزم کی شناخت معلوم کرکے اسے حراست میں لے لیا۔
ملزم کے قبضے سے متعدد اسمارٹ فونز بھی برآمد ہوئے جس میں مدعیہ کا ہیک کیے گئےاکاونٹ کا ڈیٹا بھی موجود تھا جس میں ہیک کرنے کے بعد اکاونٹ کو استعمال کرنے کی تمام تفصیلات بھی موجود تھیں۔
تحقیقاتی ادارے کی جانب سے تیار کی جانے والی رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسمارٹ فونز میں مختلف ناموں سے سوشل میڈیا کے دیگر اکاونٹس بھی موجود تھے جن کے ذریعے یومیہ بنیاد پر چیٹنگ اور تصاویر کا تبادلہ کیاجاتا تھا۔
عدالت میں سماعت کے دوران ملزم نے بتایا کہ اس نے مدعیہ سے سوشل میڈیا پر دوستی کی جو ایک ماہ تک جاری رہی اس دوران تصاویر کا بھی تبادلہ ہوا، تاہم ملزم نے عدالت میں اس بات سے انکار کیا کہ اس نے خاتون کے اکاونٹ کوہیک کیا اور نہ ہی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔
عدالت نے دیگرثبوتوں اورشواہد کی روشنی میں فیصلہ سناتے ہوئے مدعیہ کے دعوے کو درست قرار دے کر مجرم کو ڈیرھ برس قید کی سزا کا حکم سنادیا۔

شیئر: