Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خدمت خلق میں سکون ملتا ہے‘ ڈاکٹرعلی الشھری

معمراورمخصوص لوگوں کاعلاج انکے گھروں پرکرتے ہیں(فوٹو، اخبار24 )
شاہ خالد یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسرنے انسان دوستی کے مثال قائم کردی۔ انکا کہنا ہے کہ ’خدمت خلق کرکے سکون ملتا ہے‘۔
 فرائض کے ادائیگی کے ساتھ ساتھ فارغ وقت میں ہزاروں مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔
ویب نیوز’اخبار24‘ کے مطابق ڈاکٹرعلی الشھری شاہ حالد یونیورسٹی کے شعبہ ’ای این ٹی‘ میں تدریسی فرائض ادا کرتے ہیں ۔
ڈاکٹر علی الشھری نے گزشتہ 17 برس کے دوران دس ہزار مریضوں کا مفت علاج کیا جن میں 600 آپریشن بھی شامل تھے۔
فلاح عامہ کے کام وہ اپنی ڈیوٹی کے علاوہ یا چھٹی کے دنوں میں کرتے ہیں تاکہ فرائض میں کسی قسم کی کمی نہ رہے۔
ڈاکٹر الشھری کا کہنا تھا کہ معمر اورمخصوص مریضوں کے گھرجاکر انکی خدمت کرتا ہوں جس سے بے حد سکون ملتا ہے۔
واضح رہے ڈاکٹرعلی الشھری نے سال 1411 ہجری میں شاہ سعودی یونیورسٹی سے گریجویشن کی بعدازاں شعبہ کان ، ناک اور گلے میں اسپیشلائزیشن 1421 ہجری میں مکمل کی وہ اس وقت عسیر ریجن میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

شیئر: