Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"طویق ڈرونز مقابلے" کا سائبر سیکیورٹی کے تحت آغاز

"ہیکاتھون برائے ڈرونز" 13 تا 15 جنوری2021 ء تین دن کے لیے لگایا جائے گا۔(فوٹو عاجل)
سعودی فیڈریشن برائے سائبر سیکیورٹی پروگرامنگ اینڈ ڈرونز نے طویق ڈرونز مقابلہ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ فیڈریشن نے اس کا اعلان  اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے  کیا۔مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا پروگرام ہے۔
اس پروگرام میں بین الاقوامی ماہرین کی جانب سے تربیتی کیمپ بھی لگے گا اس میں پروگرام کے شراکت دار نیوم، القدیہ ،امالہ وغیرہ بھی ہونگے۔

مقابلوں میں کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کا مکمل خیال رکھا جائےگا۔(فوٹو عرب نیوز)

طویق ڈرونز مقابلے کا مقصد ڈرون ٹیکنالوجی کو بڑھانا اور ڈرون سیکٹر کی ترقی و استحکام کے لئے قومی کیڈروں کی تشکیل اور انہیں تربیت دینا ہے اور اس کے ذریعے یونین اس چیلنج کے ذریعے علم کی سطح کو بلند کرنے اور ڈرون ٹیکنالوجیز میں صلاحیتوں کو استوار کرنے کے ساتھ ساتھ تکنیکی معاشروں کے قیام کے لئے کوشاں ہے۔
ریاست کے اندر ڈرونز کے مختلف شعبوں میں کاروباری ماحولیاتی نظام کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

ڈرونز مقابلوں میں مجموعی طور پر 1،000،000 ریال کے انعامات رکھے گئے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

یہ مقابلے امیرہ نورہ یونیورسٹی ریاض میں سات جنوری2021 سے 16 جنوری تک جاری رہیں گے، اس میں حکومت کی جانب سے بنائے گئے کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کا مکمل خیال رکھا جائےگا۔
طویق ڈرونز مقابلہ گرین ٹریننگ کیمپ کے قیام کا بھی مشاہدہ کرے گا جو 8 سے 12 جنوری کے درمیان پانچ روز تک لگے گا اور اس کے بعد "ہیکاتھون برائے ڈرونز" جنوری 2021 ء کے درمیان 13سے 15 تاریخ تک تین دن کے لیے لگایا جائے گا۔
فیڈریشن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے تربیتی کیمپ کی تفصیلات اور تاریخوں اور مقابلے کا اعلان کیا ہے جس میں 21 دسمبر تک اندراج کروایا جاسکے گا۔ پھر درخواست دہندگان کی اسکریننگ اور شرکا کو قبول کرنے کا مرحلہ شروع ہوتا ہے اور موجودہ سال 2020 کے اختتام تک جاری رہے گا۔
مقابلےکا مقصد ایروناٹیکل انجینئرنگ اور پروگرامنگ کے شعبوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد ، ڈرون کھیلوں کے خواہشمند افراد اور ڈرونز کے شعبے کے ماہرین، برقی انجینئرنگ، میکینیکل انجینئرنگ ، کمپیوٹر سائنس، بزنس ایڈمنسٹریشن اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور سافٹ ویئر انجینئرنگ میں دلچسپی رکھنے والوں کو راغب کرنا ہے۔
مقابلے میں ڈرون ایپلی کیشنز اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے لئے مختلف طریقے شامل ہیں، جن میں مجموعی طور پر 1،000،000 ریال کے انعامات ہیں جومدمقابل ٹیموں کے درمیان پہلے پانچ مقامات میں تقسیم ہونگے۔ 16 جنوری کو ہونے والی مقابلے کی آخری تقریب میں انعام دیا جائے گا۔
یہ اقدامات یونین کے وژن کی توسیع اور مختلف تکنیکی شعبوں میں صلاحیتوں کو استوار کرنے اور ان کو بااختیار بنانے کی کوششوں اورجدید تکنیکی علم کی تیاری میں سعودی عرب کو جدید ممالک کی صف میں لانے اور وژن2030 کے اہداف کے حصو ل کےلیے کیے جارہے ہیں۔
 
 

شیئر: