Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خواب ہے سعودی خواتین سائبر سیکیررٹی میں خود کو منوائیں‘

اپریل 2020 میں سائبر سیکیورٹی کا رضاکارانہ ٹریننگ پروگرام بنایا تھا- فوٹو العربیہ
سعودی خاتون دلال الحارثی نے 500 سعودی لڑکیوں کو سائبر سیکیورٹی کی رضاکارانہ ٹریننگ کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
العربیہ  نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے دلال الحارثی نے کہا کہ  سائبر سیکیورٹی کی رضاکارانہ ٹریننگ کا پروگرام بنایا۔ میں چاہتی تھی کہ وطن عزیز کی خواتین سائبر سیکیورٹی جیسی اہم فیلڈ میں زیادہ سے زیادہ  آئیں اور ملک و قوم کی خدمت کرکے نام کمائیں۔ 
الحارثی کا کہنا ہے کہ اپریل 2020 میں سائبر سیکیورٹی کا رضاکارانہ ٹریننگ پروگرام بنایا تھا۔  شروعات دس سعودی لڑکیوں سے کی تھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے سائبر سیکیورٹی کی تعلیم اور تربیت حاصل کرنے کی خواہشمند خواتین کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی۔ ان میں سے 500 کا انتخاب کیا گیا۔ 
سعودی خانون نے بتایا کہ کئی نجی کمپنیوں، ملازمت اور تربیت کی سکیمیں چلانے والے اداروں سے رابطے کیے۔ خوشگوار ردعمل سامنے آیا- کمپنیوں اور اداروں نے خواہش ظاہر کی کہ سائبر سیکیورٹی ٹریننگ لینے والی ممتاز طالبات کے بائیو ڈیٹا بھیجے جائیں تاکہ ہم ان کی خدمات حاصل کرسکیں گے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ وطن کی لڑکیوں میں یہ جوش و خروش دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کی وزارت کے سائبان تلے کیمپ لگایا گیا جس میں کلاسیرا کمپنی نے بھی تعاون دیا۔
الحارثی نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ وطن عزیز کی خواتین زندگی کے ہرشعبے میں عموما اور سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں خصوصا اپنے آپ کو منوائیں۔

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: