Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای گورنمنٹ سے ہم آہنگ وزارت تعلیم کی نئی ویب سائٹ جاری

’نئی ویب سائٹ بالکل مختلف ہے جس میں ویب پروگرامنگ کی جدید سہولتوں کا انتظام کیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نے وزارت تعلیم کی نئی ویب سائٹ لانچ کر دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نئی ویب سائٹ جدید سہولتوں سے آراستہ ہونے کے ساتھ وژن 2030 سے ہم آہنگ ہے۔
وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’وزارت تعلیم میں جاری تبدیلیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ای گورنمنٹ کی طرف قدم بڑھایا ہے‘۔
’نئی ویب سائٹ بالکل مختلف ہے جس میں ویب پروگرامنگ کی جدید سہولتوں کا انتظام کیا گیا ہے‘۔
’نئی ویب سائٹ ای گورنمنٹ کے پروگرام ’یسر‘ کے مطابق ہے جبکہ اقوام متحدہ کے تحت جاری ای گورنمنٹ پروگرام کے تقاضوں کو بھی پورا کر رہی ہے‘۔
’ویب سائٹ میں طلبہ، والدین، اساتذہ اور سرمایہ کاروں کے علاوہ سکالروں کی سہولت کے لیے متعدد آپشن موجود ہیں‘۔
’تمام سکولوں، تعلیمی اداروں اور ثقافتی سرگرمیوں کی معلومات کے علاوہ اس میں شکایات سیل اور تعلقات عامہ کی ٹیم سے رابطے کی سہولت ہے‘۔

شیئر: