Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکزکا پاکستان کےلیے موسم سرما ریلیف پروگرام

گورنر کے پی کے نے شاہ سلمان امدادی مرکز کا شکریہ ادا کیا(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی مرکزکے تحت پاکستان میں موسم سرما کے حوالے سےضرورت مندوں کے لیے گرم کپڑے اور دیگر ضروری اشیا تقسیم کی گئیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے 22 ہزار 550 گرم کپڑے اور 45 ہزار 100 لحاف پاکستان کے مختلف علاقوں میں ضرورت مندوں میں تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر گورنرخیبر پختونخواہ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے شاہ سلمان امدادی مرکز کی خدمات کو سراہا۔
واضح رہے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے موسم سرما کے حوالے سے شروع کیے جانے والے ریلیف پروگرام کے حوالے سے جو ہدف مقرر کیا گیاہے اس کےمطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں ایک لاکھ 35 ہزار افراد تک امدادی اشیا تقسیم کی جائیں گی۔
تقسیم کی جانے والی امدادی اشیا میں موسم سرما کے حوالے سے گرم کپڑے، کمبل ، لحاف اور رضائیاں شامل ہیں۔ امدادی مہم کا مقصد پاکستان کے سرد علاقوں میں رہنے والے ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہے۔ 

 امدادی پروگرام کے تحت گرم کپڑے اور لحاف تقسیم کیے جائیں گے(فوٹو، ایس پی اے)

انہوں نے مزید کہا ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت کے شکر گزار ہیں۔ شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے ہمیشہ فلاحی امور میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جاتا ہے‘ ۔
واضح رہے شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت دنیا بھر میں ضرورت مندوں میں اشیائے خورونوش ، ادویات ، موسم سرما کے دوران گرم کپڑے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیا فراہم کی جاتی ہیں۔
امدادی مرکزکی جانب سے مختلف فلاحی سرگرمیوں کے تحت ایسے علاقوں میں جہاں پینے کی پانی کی قلت ہووہاں کنووں کی کھدائی کے علاوہ ضرورتمند طلبا کے لیے اسکول بیگ اور دیگر لوازمات کا بھی بندوبست کیا جاتا ہے۔
 

شیئر: