Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: 16 ہلاکتیں، 166 مزید کیسز کی تصدیق

صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 166 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹوآیا جس کے بعد اب تک کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد3 لاکھ 59 ہزار 749 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک دن میں کورونا سے 13 اموات ہوئی ۔ اب تک اس مہلک مرض سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 36 ہو چکی ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری ہونے والے نئے کیسز میں سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد ریاض ریجن میں رہی جہاں 60 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
مکہ مکرمہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 34 رہی جبکہ مدینہ منورہ میں 23 اور مشرقی ریجن میں 22 افراد اس مرض میں مبتلا پائے گئے۔

کورونا سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے(فوٹو، ایس پی اے)

عسیر ریجن میں کووڈ 19 کے 7 مریض سامنے آئے جبکہ قصیم ریجن میں مریضوں کی تعداد 6 رہی ۔
تبوک ریجن میں 4 ، الجوف اور شمالی حدود ریجن میں 3 ، تین افراد اس مرض میں مبتلا پائے گئے۔
نجران ریجن میں 2 مریض جبکہ جازان اور حائل ریجنز میں ایک ،ایک شخص میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیاہے۔
وزار صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا میں مبتلا افراد میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ ایک روز میں 239 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اب تک اس مرض سے شفایاب ہونےوالوں کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 347 تک پہنچ گئی۔
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں 3 ہزار 366 افراد میں کورونا وائرس ایکٹیو ہے جن میں سے 517 کی حالت انتہائی نازک ہے جبکہ دیگر مریضوں کی حالت بہتر ہے۔
وزارت صحت نے کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کیاجائے جبکہ عوامی مقامات پر سماجی فاصلے کے اصول کوپر عمل کرنے کو ہر صورت میں یقینی بنائیں کیونکہ کورونا وائرس انسان سے انسان میں تیزی سےمنتقل ہوتا ہے اور اس وائرس کو دوسروں تک پہنچنے سے روکنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔

شیئر: