Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: مرغیوں کےغیرمعیاری مذبح خانے سیل

مخصوص کمپنیاں ہی معیاری پیکنگ میں مرغی کا گوشت سپلائی کرتی ہیں(فوٹو، سبق)
بلدیہ اور دیگر اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ ٹیم نے جدہ کے قدیم علاقے میں غیر قانونی طور پر قائم مرغیوں کے مذبح خانے کو سیل کرکے تمام مرغیاں ضبط کرلیں۔
ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق مشترکہ ٹیم میں بلدیہ، وزارت پانی و زراعت، پولیس اورامور صحت کے اداروں کے اہلکارشامل تھے۔
بلدیہ کو اطلاع ملی تھی کہ جدہ کے علاقے ’النتافات‘ میں غیرقانونی طورپر زندہ مرغیوں کا مذبح خانہ قائم کیا گیاہے جہاں بڑی تعداد میں مرغیوں کو ذبح کرکے انکا گوشت مارکیٹ میں سپلائی کیاجاتا ہے۔

 دکان میں بیمار مرغیاں بھی فروخت کی جارہی تھیں(فوٹو،سبق )

یاد رہے مملکت میں مرغیوں کے غیر معیاری مذبح خانے بند کردیئے گئے ہیں جبکہ پولٹری صنعت سے وابستہ کمپنیاں ہی ذبح شدہ مرغیاں معیاری پیکنگ میں مارکیٹ میں سپلائی کرنے کی پابند ہیں۔
اس ضمن میں بلدیہ کو اطلاع ملی تھی کہ جدہ کے علاقے میں غیرقانونی طورپر مرغیوں کے مذبح خانے قائم کیے گئے ہیں جہاں لائی جانے والی مرغیوں کے بارے میں علم نہیں کہ وہ صحت مند ہیں یا بیمار؟
اطلاع ملنے پر بلدیہ اوردیگر اداروں کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں مذبح خانوں کو سیل کرکے وہاں رکھی ہوئی مرغیاں ضبط کرلیں۔

مذبح خانے سے برآمد ہونے والا تمام سامان تلف کردیاگیا

مشترکہ ٹیم نے مذبح خانوں سے ضبط کی جانے والی مرغیاں وزارت زراعت و ماحولیات کے حوالے کیں تاکہ یہ معلوم کیاجاسکے کہ مرغیاں صحت مند ہیں یا نہیں۔ ٹیم کا کہنا تھا کہ بیشتر مرغیاں بیمار تھیں۔
غیر قانونی مذبح خانوں سے برآمد ہونے والے تمام آلات ضبط کرلیے گئے جبکہ دکانوں اور اسکے اطراف کو بلدیہ کی ٹیموں نے سینیٹائز کیا

شیئر: