Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ: ’رنگ روڈ 4‘ مرمت کے لیے بند 

اصلاح و مرمت کے لیے سڑک عارضی طور پر بند کی گئی ہے- فوٹو سبق
مکہ مکرمہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ’مدینہ منورہ رنگ روڈ‘ اصلاح ومرمت کی غرض سے عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔ 
ویب نیوز ’سبق ‘ نے ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ہدایات کے حوالے سے کہا ہے کہ رنگ روڈ نمبر4 جو کہ شاہراہ علی بن طالب سے ’المعیصم‘ اور وہاں سے مشاعر مقدسہ کی جانب جاتی ہے کو اصلاح ومرمت کے لیے عارضی طور پر بند کیا گیاہے۔ 
روڈ کی خستہ حالت کے بارے میں سبق نیوز نے نشاندہی کی تھی جس پر ٹریفک پولیس کی جانب سے فوری ایکشن لیتے ہوئے روڈ کی اصلاح ومرمت کے کام کا آغاز کردیا ہے۔ 
مذکورہ روڈ استعمال کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ متبادل راستہ اختیار کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: