Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئرلائن فائیو سٹار ریٹنگ حاصل کرنے میں کامیاب

’10 لاکھ پروازوں کے مسافروں سے فضائی کمپنی کی خدمات کے معیار کے بارے میں سروے کیا گیا ہے‘ (فوٹو: واس)
سعودی ایئرلائن نے معیاری خدمات فراہم کرنے کی ریٹنگ میں فائیو سٹار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فضائی کمپنیوں کے معیار کا جائزہ لینے والی عالمی تنظیم ایپکس نے دنیا بھر کی 600 فضائی کمپنیوں کی ریٹنگ کی ہے۔
مذکورہ تنظیم  نے 10 لاکھ پروازوں کے مسافروں سے فضائی کمپنی کی خدمات کے معیار کے بارے میں سروے کیا ہے۔
اس کے نتیجے میں سعودی ایئرلائن بہترین سروس فراہم کرنے کے ضمن میں فائیو سٹار دیئے ہیں۔
سعودی ایئرلائن کے سربراہ انجینئر صالح الجاسر نے کہا ہے کہ ’سعودی ایئرلائن نے اپنے معیار کو بلند کرنے کی جو تبدیلیاں کی ہیں ان کے اثرات مسافروں میں نظر آرہے ہیں‘۔
’فضائی کمپنی نے عملے کی بہترین تربیت کے علاوہ جدید طیاروں کا اضافہ کیا ہے نیز اپنی سروس کے معیار کو بھی بلند کردیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’عالمی تنظیم کی رینٹگ میں سعودی ایئرلائن کا فائیو سٹار حاصل کرنا سعودی حکومت کی لا محدود مدد اور رہنمائی کا نتیجہ ہے‘۔

شیئر: