Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روئنگ چیمپین شپ، 24 مرد و خواتین کو میڈل دیئے گیے

’مقابلے میں 200 سے زیادہ مرد و خواتین نے حصہ لیا ہے، 4 مختلف کیٹگریوں میں مقابلے ہوئے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
کنگ عبد اللہ سپورٹس سٹی جدہ میں سعودی روئنگ چیمپن شپ کا اختتام ہوا ہے جس میں کامیاب ہونے والے 24 مرد و خواتین کھلاڑیوں کو میڈل دیئے گیے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی روئنگ فیڈریشن کے تحت ان ڈور روئنگ مقابلے 4 مختلف کیٹگریوں میں منعقد کیے گیے ہیں۔

مقابلے میں 200 سے زیادہ مرد و خواتین نے حصہ لیا ہے، سعودی روئنگ قومی ٹیم کے کھلاڑی حسین علی رضا اور خواتین ٹیم میں کریمان ابو الجدایل نے اول انعام حاصل کیا ہے۔

23 سال تک کی کیٹگری میں سلطان الشلی نے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے جبکہ اسی کیٹگری میں خواتین ٹیم میں لیلی مراد کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔

23 سال تک کی کیٹگری میں ٹیموں میں سے علی رضا کی ٹیم جبکہ خواتین میں انٹروال کی ٹیم کو گولڈ میڈل دیئے گیے۔

اس موقع پر فیڈریشن کے سربراہ انجینئر محمد حضراوی نے وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز بن فیصل کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’فیڈریشن کے قیام کو مختصر عرصہ ہی ہوا ہے مگر اس نے نوجوانوں میں کافی مقبولیت حاصل کی ہے‘۔

’ہمارا ہدف معاشرے میں اس خوبصورت کھیل کو فروغ دینااور سہولتیں فراہم کرنا ہے‘۔

شیئر: