سعودی عرب کے ریجنل ڈائریکٹر برائے وزارت ماحولیات، پانی و زراعت انجینئرولید آل دغیس نے کہا ہے کہ ’رابغ ڈیم‘ کے دروازے کھولنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم سے 23 دنوں میں 20 ملین مکعب میٹر پانی خارج کیا جائے گا، اس حساب سے فی سیکنڈ 10 مکعب میٹر تک پانی ڈیم سے خارج ہوگا۔
وزارت کے ریجنل ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ڈیم کا مقصد مقامی کاشتکاروں کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے وادی کے بہاؤ کے ساتھ واقع کنووں میں پانی کی سطح کو بلند کرنا ہے ۔ اس سلسلے میں رابغ کمشنری اور سول ڈیفنس کے ساتھ مل کر کام کیا گیا تاکہ پانی کے اخراج کا عمل مقررہ حفاظتی اصولوں کے تحت انجام دیا جائے۔
مزید پڑھیں
-
رابغ ڈیم سے اہل جدہ کو یومیہ ایک لاکھ مکعب میٹر پانی کی فراہمی
Node ID: 382561 -
وزارت زراعت نے تحفظ ماحولیات کے نئے ضوابط منظوری دے دی
Node ID: 881436
ماحولیاتی کمیٹی کے علاقائی دفتر کے ڈائریکٹر انجینئرردہ القارزی نے وضاحت کی کہ ڈیم کے دروازے کھولنے والی کمیٹی متعدد سرکاری اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل ہے۔
یہ کمیٹی وادی میں پانی کے بہاؤ کی نگرانی کرتی ہے اور اس امر کو یقینی بناتی ہے کہ وادی میں کوئی رکاوٹ یا تجاوزات نہ ہوں جس کی وجہ سے پانی کا بہاؤ متاثر ہو۔
انہوں نے سعودی شہری اور غیرملکیوں کو بھی خبردار کیا کہ وادی کے قریب نہ جائیں اور حفاظتی اداروں کی ہدایات پرسختی سے عمل کریں۔
واضح رہے کہ رابغ ڈیم کا افتتاح 1430 سال ہجری میں کیا گیا تھا۔ یہ مملکت کے بڑے کنکریٹ ڈیموں میں شمار ہوتا ہے اور اس کی مجموعی لمبائی 380 میٹر اور بلندی 80.5 میٹر ہے جبکہ اس میں آبی خیرہ کرنے کی صلاحیت 220 ملین مکعب میٹر سے زیادہ ہے۔