Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہائی وے پر نمبر پلیٹ چھپانے پر 20 دسمبر سے خودکار چالان 

ہائی ویز پر رفتار کی حد 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کردی گئی ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کو چھپانے یا ان میں کسی قسم کی تبدیلی کرنے کو ہائی وے پولیس نے قانونی خلاف ورزی قرار دیا ہے جس پر سسٹم کے ذریعے خودکار طریقے سے چالان کیا جائے گا۔ 
ویب نیوز سبق نے ہائی وے پولیس کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات کے حوالے سے کہا ہے کہ 20 دسمبر سے گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں میں تبدیلی کرنے یا انہیں چھپانے پر چالان کا خودکار سسٹم شروع کردیا جائے گا۔ 

 نمر پلیٹ کو چھپانا قانونی طور پر جرم۔ (فوٹو: محکمہ امن عامہ)

واضح رہے زیادہ تر ہائی ویز  پرسفر کرنے والے تیزرفتاری یا دیگر قانون شکنی سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کو چھپانے کے لیے مختلف طریقہ استعمال کرتے ہیں تاکہ خودکارچالان سے بچ سکیں۔ 
محکمہ ٹریفک کے قانون کے تحت گاڑی کی نمبر پلیٹوں میں کی جانے والی تبدیلی قانونی طورپر جرم ہے ایسا کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جاتی ہے تاہم ہائی ویز پر نصب خود کار طریقے سے تیز رفتار کا چالان کرنے والے ریڈار ’ساھرسسٹم‘ سے بچنے کے بعض پیشہ ورڈرائیور ہائی وے پر نکلتے ہی اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں پر ٹیپ لگا کر ان کے نمبر چھپا دیتے ہیں تاکہ چالان نہ کیا جاسکے۔ 
اس حوالے سے ہائی وے ٹریفک پولیس کو متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں جن پرعمل کرتے ہوئے خلاف ورزیوں کے تدارک کے لیے ’ساھر سسٹم‘ کو اپ ڈیٹ کیا گیا تاکہ ایسی گاڑیاں جن کے ڈرائیوروں نے نمبر پلیٹ کو چھپایا ہو ان کا خودکار طریقے سے چالان کیا جاسکے۔ 
واضح رہے مملکت میں ہائی ویز پرحد رفتارجوکہ 120 کلو میٹرفی گھنٹہ تھی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ 
بعض شاہراہوں پر حد رفتار کو 120 سے بڑھا کر 140 کر دیا گیا ہے جبکہ ایسے ہائی ویز جو زیادہ مصروف رہتے ہیں وہاں حد رفتار 120 ہی ہے۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: