Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نمبر پلیٹ کے غلط استعمال پر جرمانہ

پانچ سے 10 ہزار ریال تک جرمانہ مقرر ہے۔ فوٹو: عاجل
سعودی محکمہ ٹریفک کے مطابق کسی اور گاڑی کی نمبر پلیٹ استعمال کرنا ٹریفک خلاف ورزی ہے جس پر پانچ سے دس ہزار ریال تک جرمانہ مقرر ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر اعلامیے میں کہا ’کسی بھی گاڑی کا مالک دوسری گاڑی کی نمبر پلیٹ استعمال نہیں کرسکتا۔ ایسا کرنے پر پابندی ہے۔ خلاف ورزی پر جرمانہ مقرر ہے۔‘
’خلاف ورزی پر پانچ ہزا رریال سے 10 ہزار ریال تک جرمانہ مقرر ہے جبکہ صحیح نمبر پلیٹ لگانے تک گاڑی کو محکمے کی تحویل میں لے لیا جائے گا۔‘

محکمہ ٹریفک کے اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ صحیح نمبر پلیٹ لگانے تک گاڑی کو محکمے کی تحویل میں لے لیا جائے گا۔ فوٹو: عاجل

یاد رہے کہ ٹریفک قانون میں یہ سہولت دی گئی ہے کہ ایک ہی مالک کی ایک گاڑی کی نمبر پلیٹ دوسری گاڑی میں منتقل کی جاسکتی ہے بشرطیکہ محکمہ ٹریفک میں اس کا اندراج کرایا اور اس کی فیس ادا کردی جائے۔ 
 ایک شرط یہ بھی ہے کہ گاڑی کا ملکیت نامہ جسے سعودی عرب میں ’رخصتہ السیر‘ کہا جاتا ہے ایک ہی مالک کے نام پر ہو۔ گاڑی کی ملکیت کی منتقلی اور رخصتہ السیر کی تجدید کے لیے موثر انشورنس دستاویز بھی ضروری ہے۔ 
انشورنس گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی موثر رہتی ہے۔ نئے مالک کو انشورنس کمپنی میں نجی معلومات کا اندراج کرانا ہوگا۔
انشورنس کمپنی انشورنس کے مکمل دوارنیے کی پابند ہوگی۔ خواہ گاڑی کا ملکیت نامہ انشورنس سکیم کے موثر ہونے کے دوران ختم کیوں نہ ہوگیا ہو۔

شیئر: