Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان شہد میلے میں 20 لاکھ ریال کی خریداری متوقع

جازان شہد میلے میں اس سال 38 افراد نے سٹالز لگائے ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
جازان شہد میلے کے ڈائریکٹر سلیمان یحی غزوانینے بتایا ہے کہ اس ال سٹالز کی تعداد سال رفتہ سے کم ہے لیکن توقع ہے کہ شہد کی فروخت 20 لاکھ ریال سے تجاوز کر جائے گی۔
گذشتہ برس میلے میں 14 ٹن شہد کی فروخت ہوئی جس کی مالیت 55 لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے۔  
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق چھٹا جازان شہد میلہ العیدالی کمشنری کے گراؤنڈ میں لگایا گیا ہے جس کے لیے بنایا گیا خصوصی ہال 1700 مربع میٹر ہرمحیط ہے۔ 

گزشتہ سال 55 لاکھ ریال کا شہد فروخت ہوا تھا (فوٹو ایس پی اے)

ہال پر خصوصی گنبد تعمیر کیا گیا ہے جس کی اونچائی 20 میٹر ہے۔ میلے میں جہاں شہد کی صنعت سے منسلک افراد نے اپنی مصنوعات کے سٹالز لگائے ہیں وہاں دیگر اداروں اور محکموں نے بھی سٹال لگائے ہیں جہاں لوگوں کو مختلف اہم معلومات مہیا کی جارہی ہیں۔ 
میلے میں دیگر ریجنز سے بھی لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرنے پہنچ رہی ہے۔ میلے میں شہد کی صنعت سے تعلق رکھنے والے 38 افراد نے اپنے سٹالز لگائے ہیں۔ 
یاد رہے گذشتہ برس پانچواں شہد میلے میں شہد فروخت کرنے والوں کے 170 سٹالز تھے جبکہ گذشتہ برس میلے میں آنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ تھی۔
مزید پڑھیں
واضح رہے جازان مملکت کا خوبصورت پہاڑی علاقہ ہے، جس کی وجہ وہاں شہد کی مکھیاں پالنے کا عام رواج ہے۔
علاقہ قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔ وہاں انواع و اقسام کے پھولوں کی کثرت ہوتی ہے جس کے باعث شہد کی مکھیوں سے حاصل ہونے والا شہد بھی مختلف اقسام کا ہوتا ہے۔
 
https://www.urdunews.com/node/304696/

شیئر: