Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد میں وزیراعظم ہاوس سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی سفیر کی عمران خان سے ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعاون اور کورونا وائرس کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔ اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب  کے درمیان مضبوط، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے سعودی سفیر نے پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اورعلاقائی سیکیورٹی پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

شیئر: