Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے کارگو جہاز متاثر

’بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث جہاز کا اگلا حصہ جزوی طور پر متاثر ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
عرب اتحادی افواج نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں گزرنے والا ایک کارگو جہاز حوثی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث جہاز کا اگلا حصہ جزوی طور پر متاثر ہوا ہے تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا بحیرہ احمر کے جنوبی حصے اور باب المندب کے بین الاقوامی گزرگاہ کو غیر محفوظ بنانے کی کوشش میں ہے‘۔
’حوثی باغیوں کی طرف سے آبی گزرگاہ میں بارودی سرنگیں بچھانا بین الاقوامی تجارت کے لیے خطرے کا باعث ہے‘۔
دوسری طرف عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کے قبضے اور سمندر میں بچھائی گئی ایرانی ساختہ 175 باردوی سرنگیں ناکارہ بنا دی ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج نے یمن کے سمندری علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران حوثیوں‌کی طرف سے بچھائی گئی صدف نامی دسیوں بارودی سرنگیں قبضے میں لی  ہیں جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
 

شیئر: