Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ خالد بن سلمان اور گورنر مشرقی ریجن نے کورونا ویکسین لگوا لی

’میں سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جس کے نزدیک انسان اولین ترجیح ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان  نے کورونا ویکسین کا پہلا انجیکشن لگوا لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نائب وزیر دفاع کو ریاض کے ویکسین سینٹر میں انجیکشن لگوایا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مجھے فخر ہے کہ سعودی عوام روز بروز ثابت کر رہے ہیں کہ وہ مشکلات کا مقابلہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں‘۔
’میں سعودی قیادت کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جن کے نزدیک انسانی جان اولین ترجیح ہے‘۔
’اس ملک، اس کی قیادت اور اس کے عوام کا قد ہمیشہ اونچا رہے گا‘۔
دوسری طرف مشرقی ریجن میں کورونا ویکسین سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد گورنر شہزادہ سعود بن نایف بن عبد العزیز اور نائب گورنر شہزادہ احمد بن فہد بن سلمان بن عبد العزیزنے پہلا انجیکشن لگوالیا ہے۔
مشرقی ریجن کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’ظہران کے انٹرنیشنل نمائش سینٹر میں کورونا ویکسین کا مرکز قائم کیا گیاہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’تمام شہری اور مقیم غیر ملکی کورونا ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن کرلیں‘۔
’کورونا ویکسین انتہائی محفوظ ہے جس کی افادیت ثابت ہوچکی ہے‘۔
 
 
 

شیئر: