Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال رواں ملازمین کے لیے 30 لاکھ ’ سک لیو‘ کی منظوری

طبی ادارے کی میڈیکل لیو کو ایپ میں فیڈ کرنا ضروری ہے (فوٹو سبق)
سعودی صحت کونسل کا کہنا ہے کہ سال رواں مملکت میں 30 لاکھ کے قریب بیماری کی چھٹی کی درخواستوں پر ڈیجیٹل منظوری جاری کی گئی۔ 
کونسل کا کہنا تھا کہ چھٹی کی منظوری حکومتی اور نجی شعبے سے متعلق کارکنوں کو جاری کی گئی ہیں۔ کونسل کی جانب سے ملازمین کو دی جانے والی بیماری کی چھٹی کی منظوری آن لائن رجسٹریشن کے بعد جاری کی جاتی ہے۔ 

بیماری کی چھٹی کی منظوری آن لائن رجسٹریشن کے بعد دی جاتی ہے (فوٹو اخبار 24)

ویب نیوز اخبار 24 نے سعودی صحت کونسل کے حوالے سے کہا ہے کہ کونسل نے نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے ’صحت‘ ایپ کے ذریعے بیماری کی چھٹی حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی ہوئی ہے۔ 
کسی بھی سرکاری یانجی ادارے کے ملازم کی چھٹی اس وقت تک منظور نہیں کی جاتی جبکہ ہسپتال کی جانب سے چھٹی کا سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا جائے۔ 
ہسپتال یا کلینک سے بیماری کا سرٹیفیکٹ آن لائن رجسٹریشن کے قانون کے تحت مذکورہ ایپ سے لنک ہوتا ہے جس کے ذریعے کارکن کی بیماری اور ڈاکٹر کی جانب سے اسے فراہم کی گئی چھٹی کے بارے میں وضاحت سے معلومات فیڈ ہونے کے بعد چھٹی کی منظوری دی جاتی ہے۔ 
دوسری جانب کونسل کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ صحت ایپ میں طبی ادارے کی انتظامیہ کو یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ کارکن کی بیماری کی رپوٹ کی تصدیق کرے اور اسے کونسل کی ایپ میں اپ لوڈ کرکے چھٹی کی منظوری جاری کردے۔ 
اس سہولت کا مقصد لوگوں کو آسانی فراہم کرنا ہے تاہم اس حوالے سے تمام ترذمہ داری چھٹی جاری کرنے والے طبی عملے پر عائد ہوتی ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: