Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن: ’مسام‘ نے ایک ہفتے میں 13 سو بارودی سرنگیں صاف کیں

134 سرنگیں ٹینکوں اور ہیوی مشینری کے لیے بچھائی گئیں- (فوٹو ایس پی اے) 
شاہ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کی جانب سے یمن میں جاری ’مسام ‘ منصوبے کے تحت دسمبر کے چوتھے ہفتے کے دوران 13 سو 52 بارودی سرنگیں صاف کی گئیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق صاف کی جانے والی بارودی سرنگوں میں سے 31 سرنگیں انسانوں کے لیے بچھائی گئی تھیں جو انسانی وزن کو محسوس کرتے ہیں ایکیٹو ہو جاتی تھیں جبکہ 134 سرنگیں ٹینکوں اور ہیوی مشینری کے لیے لگائی گئی تھیں۔ 

شاہ سلمان مرکز کا مقصد بارودی سرنگوں کو صاف کرنا ہے- (فوٹو ایس پی اے)

باردوی سرنگوں کی صفائی کے منصوبے کے تحت مختلف مقامات پر چھپائے گئے ایک ہزار 178 دھماکہ خیز مواد اور 9 ہینڈ گرینڈ بھی ناکارہ بنائے گئے۔ 
امدادی مرکز کی جانب سے شروع کیے جانے والے ’مسام‘ منصوبے کے آغاز سے اب تک حوثی باغیوں کی جانب سے نصب کی جانے والی 2 لاکھ 7 ہزار 205 بارودی سرنگیں صاف کی جاچکی ہیں۔ 

ان بارودی سرنگوں کا اب تک بے شمار یمنی شکار ہوچکے ہیں- (فوٹو ایس پی اے)

مذکورہ باردوی سرنگوں کو ایران نواز حوثی باغیوں نے یمن کے مختلف علاقوں میں بچھایا تھا جس کا شکار یمن میں ہزاروں معصوم لوگ ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں، خواتین اور معمرافراد کی ہے جو یا تو ان دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے جانوں سے گئے یا اپنے جسمانی اعضا گنوا کر اپاہج ہو چکے ہیں۔ 
شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی سینٹر کے تحت ’مسام منصوبے‘ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جاسکے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: