Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آئندہ سال مئی تک 30 لاکھ ویکسین موصول ہوگی‘

فروری کے آخر تک ویکسین کی10 لاکھ خوراکیں ملیں گی (فوٹو عاجل)
مئی کے آخر تک سعودی عرب کو 30 لاکھ  فائزر ویکسین مل جائیں گی-
العربیہ ٹی وی چینل نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کو آئندہ برس مئی 2021 تک فائزربائیونٹک کی 30 لاکھ ویکسینز موصول ہوجائیں گی۔ 

فائزر ویکسین کی دو خوراک ایک شخص کے لیے مخصوص ہے (فوٹو عاجل)

ویب نیوز ’سبق‘ نے العربیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ فروری 2021 کے آخر تک فائز کمپنی کی جانب سے 10 لاکھ ویکسین کی خوراک موصول ہو جائے گی جو 5 لاکھ افراد کو لگائی جاسکے گی ۔ ایک شخص کے لیے ویکسین کی 2 خوراکیں مخصوص ہیں۔ 
ٹی وی چینل کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مارچ سے مئی کے آخر تک سعودی عرب کو مزید 20 لاکھ ویکسین موصول ہونگی اس دوران مزید ویکسینز بھی منظورہو جائیں گی جن پر تاحال کام جاری ہے۔ 
واضح رہے سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے فائزربائیونٹک کی ویکسین کو سعودی عرب کے لیے رجسٹر کیے جانے سے قبل اس کے بارے میں تمام معلومات حاصل کرلی گئی تھیں۔ اس حوالے سے اتھارٹی نے ویکسین کے کلینکل ٹرائل اور دیگر تجرباتی مراحل کی تمام رپورٹس کا بھی جائزہ لیا تھا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: