Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مکہ نے بھی کورونا ویکسین کا پہلا انجیکشن لگوا لیا

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے مشیراور گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے بھی کورونا ویکسین کا پہلا انجیکشن لگوا لیا۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق مملکت میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم کے تحت ہفتے کی شام گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالدالفیصل نے بھی ویکسینیشن سینٹر جا کرکورونا ویکسین کی پہلی خوراک کا انجیکشن لگوایا۔
یاد رہے سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے سے کورونا کے خاتمے کے لیے ویکسینیشن مہم کاآغاز کیا گیا ہے ۔ درالحکومت ریاض میں پہلا ویکسینیشن سینٹر قائم کیا گیا تھا بعدازاں دوسرا سینٹر جدہ میں شروع کیا گیا۔
اس ضمن میں وزارت صحت کے شعبہ ویکسینیشن کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ جنوری کے آغاز سے ہی متعدد شہروں میں بھی ویکسینیشن سینٹرز کام کرنا شروع کردیں گے ۔
واضح رہے سعودی عرب کا شمار ان اولین ممالک میں ہوتا ہے جہاں سب سے پہلے کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کیا گیا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین ہر ایک کو مفت فراہم کی جارہی ہے۔ ویکسین لگوانے کے لیے وزارت صحت کی ایپ ’صحتی‘ پر رجسٹرکیاجاتاہے

شیئر: