Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ اصفر، الاحسا کا پرکشش سیاحتی مقام

’یہ ایک قدرتی سیر گاہ ہے جو 326 ملین مربع میٹر رقبے پر پھیلی ہوئی ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کی الاحسا کمشنری میں واقع بحیرہ اصفر  سیاحت کے اعتبار سے ایک اہم مقام  ہے۔ یہی وجہ ہے کہ محکمہ سیاحت نے موسم سرما کے سیاحتی سیزن میں جن 17 مقامات کو سیاحو‌ں کے لیے مختص کیا ہے، ان میں بحیرہ اصفر بھی شامل ہے۔
 سعودی عرب کی سیاحت اتھارٹی کی طرف سے موسم سما میں 200 سیاحتی کمپنیوں کے ذریعے رواں موسم سرما میں 300 سے زیادہ سیاحتی تجربات کیے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں‌بحیرہ اصفر کو اس کی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے خاص شہرت حاصل ہے۔ یہ ایک قدرتی سیر گاہ ہے جو 326 ملین مربع میٹر رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔
الاحسا کے اس سرسبز و شاداب علاقے کو اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے بھی خوبصورت قدرتی مقامات میں شامل کر رکھا ہے۔
 یہ علاقہ قدرتی حسن سے مالا مال ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر ثقافتی اور آثار قدیمہ کے خزانے بھی محفوظ کیے ہوئے ہے۔
 یہاں کا موسم پورا سال سیاحوں کے لیے پرکشش رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہار ہو کے خزاں، گرمیاں ہوں یا سردیاں ہر سیزن میں‌لوگ یہاں سیاحت اور پکنک منانے آتے ہیں۔

اس کے اطراف میں سرسبز زمین کا ایک وسیع رقبہ موجود ہے جس میں انواع اقسام کے درخت اور صحرائی جڑی بوٹیاں پائی جاتی ہیں۔
 یہ علاقہ مقامی اور ہجرت کر کے آنے والے پرندوں کا بھی مسکن ہے۔ یہاں پر مقامی سیاحت کےساتھ ساتھ الاحسا سے باہر سے آنے والے سیاحوں کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے۔
بحیرہ اصفر کی سیاحت کے لیے ملک بھر سے لوگ گروپوں، انفرادی شکل اور خاندانوں کے ساتھ آتے ہیں۔

یہاں پر کئی اقسام کی مچھلیاں سیاحوں کی پسندیدہ قرار دی جاتی ہیں۔ یہ علاقہ فوٹو گرافی کے لیے بھی بہت اہم ہے اور فوٹو گرافی کے شوقین حضرات اپنا یہ شوق پورا کرنے کے لیے اس کے مناظر کو کیمروں میں محفوظ کرتے رہتے ہیں۔
یہاں پر غروب اور طلوع آفتاب کے مناظر فوٹو گرافروں کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔

شیئر: