Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا کمپنی ’مرافقین ‘ کا میڈیکل انشورنس کرانے کی پابند نہیں؟

’غیر ملکی کے اہل خانہ کے حوالے سے دو الگ اصطلاحیں استعمال ہوتی ہیں، ایک مرافقین اور دوسری تابعین‘ (فوٹو: اے ایف پی)
کمپنی اپنے غیر ملکی ملازم کے  مرافقین کا میڈیکل انشورنس کرانے کی پابند ہے یا نہیں؟۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کوآپریٹیو ہیلتھ کونسل نے گزشتہ دنوں ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ کمپنی مرافقین کا انشورنس کرانے کی پابند نہیں، اس پر سوشل میڈیا میں گزشتہ دنوں سےکافی بحث چل رہی ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے سوال کا حتمی جواب حاصل کرنے کے لیے کوآپریٹیو ہیلتھ کونسل سے رجوع کیا ہے جس نے مکمل وضاحت کرتے ہوئے بحث ختم کردی ہے۔
کونسل نے واضح کیا ہے کہ ’سعودی عرب میں غیر ملکی ملازمین کے اہل خانہ کے لیے دو الگ اصطلاحیں استعمال ہوتی ہیں، ایک مرافقین اور دوسرا تابعین‘
’مرافقین کی اصطلاح غیر ملکی کی کفالت میں رہنے والے رشتہ داروں میں باپ، ماں، بھائی اور بہن  کے لیے استعمال ہوتی ہے‘۔
’اس اعتبار سے کمپنی اپنے غیر ملکی ملازم کے مرافقین کا میڈیکل انشورنس کرانے کی پابند نہیں البتہ مرافقین کا کفیل یعنی خود غیر ملکی اپنے مرافقین کے انشورنس کا پابند ہے‘۔
’رہے وہ لوگ جنہیں اصطلاح میں تابعین کہا جاتا ہے تو لیبر قوانین کے مطابق تابعین میں بیویاں، 25 سال کی عمر تک کے بیٹے اور غیر شادی شدہ بیٹیاں شامل ہیں‘۔
’اس اعتبار سے کمپنی اپنے غیر ملکی ملازم کے تمام تابعین کا میڈیکل انشورنس کرانے کی پابند ہے‘۔

شیئر: