Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کفالہ پروگرام کے تحت سیاحت کے 61 منصوبوں کے لیے مالی مدد

2020 میں پروگرام کے تحت مالی اعانت 3.4 بلین ریال سے تجاوز کر گئی۔(فوٹو سعودی گزٹ)
سعودی وزارت سیاحت نے بتایا کہ سعودی عرب کے ایس ایم ای گارنٹی کفالہ پروگرام نے176 ملین ریال کے 61 سیاحتی منصوبوں کی حمایت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق وزارت نے اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ان منصوبوں میں شہریوں کے لیے ملازمت کے 2 ہزار687 مواقع مہیا کئے جائیں گے۔
کفالہ کے ڈائریکٹر جنرل ہمام ہاشم نےجولائی میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کے دوران اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد میں197 فیصد اضافہ ہوا۔

کفالہ پروگرام نے176 ملین ریال کے 61 سیاحتی منصوبوں کی حمایت کی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

انہوں نے مزید کہا کہ 2020 میں کفالہ پروگرام کے ذریعہ فراہم کی جانے والی مالی اعانت 3.4 بلین ریال سے تجاوز کر گئی ہے۔
کفالہ پروگرام نے  اگست میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو قرضوں کی ضمانت دینے اور  کورونا وائرس کے دوران کاروباری اداروں کو ضروری مالی اعانت فراہم کرنے کے لئے قومی ترقیاتی فنڈ کے تعاون سے 450 ملین ریال کے اقدامات کا  پیکیج شروع کیا تھا۔

ان منصوبوں میں شہریوں کے لیےملازمت کے 2687 مواقع مہیا کئے جائیں گے۔(فوٹو عرب نیوز)

سعودی وزارت خزانہ، سعودی صنعتی ترقیاتی فنڈ (ایس آئی ڈی ایف) اور سعودی بینکوں کی مشترکہ کوششوں سے کفالہ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔
بینکوں کی جانب سے صارفین کو 2 ملین ریال تک مالی اعانت کے لیے کفالہ پروگرام کی جانب سے مطلوبہ مالی مدد کے بدلے میں 80 فیصد گارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔
 

شیئر: