Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 118نئے مریض،ریاض ریجن میں سب سے زیادہ کیسز

متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 63 ہزار 377 ہوگئی ہے۔(فوٹو ایس پر اے)
سعودی عرب میں کورونا کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 118 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
اس طرح ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 63 ہزار 377 ہوگئی ہے۔
بدھ کو کو وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں 144 مریض شفایاب ہوئے۔
صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ 54 ہزار 899 ہو چکی ہے‘۔

 کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں رہے(فوٹو اے ایف پی)

بیان میں کہا گیا کہ ’چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 7 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اب تک اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 272 تک پہنچ گئی ہے‘۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں رہے جہاں 43 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مکہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 38 رہی ہے۔
مشرقی ریجن میں 14، عسیر ریجن میں سات، مدینہ ریجن میں چار افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
حدود الشمالیہ اور عسیر جازان میں تین ،تین، تبوک اور حائل ریجن میں دو، دو جبکہ نجران اور القصیم ریجن میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک رہی ہے۔

کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 2 ہزار 206 رہ گئی(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 2 ہزار 206 رہ گئی جن میں سے 351 کی حالت نازک ہے۔
یاد رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے لیے وزارت کی ایپ پر رجسٹر کرانے کے بعد مقررہ دن ویکسین لگوائی جا سکتی ہے۔
کورونا ویکسینیشن سینٹر ریاض، جدہ اور الخبر میں قائم کیے گئے ہیں دیگر شہروں میں بھی سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔

شیئر: