Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں غیر ملکی مفت کورونا ویکسین کہاں سے لگوائیں؟

شہریوں اور غیرملکیوں کو انتظار سے بچانے کے لیے اہتمام کیا گیا ہے- (فوٹو دبئی میڈیا آفس)
متحدہ عرب امارات میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ کووڈ 19 ویکسین نجی ہسپتالوں میں مفت لگائی جائے گی۔ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی پیشگی اپوائنٹمنٹ کے بغیر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ انہیں محض شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی  ریاستوں اور ابوظبی کے کئی نجی ہسپتالوں میں کورونا ویکسین کا انتظام کیا گیا ہے۔ 

ویکسین لگوانے سے پہلے شناختی دستاویز پیش کرنا ہوگی- (فوٹو گلف ٹوڈے)

سیکریٹری صحت ڈاکٹر حسین الرند نے نجی ہسپتالوں کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرنے کی تحریری طور پر ہدایت کردی ہے۔ 
ڈاکٹر الرند نے کہا کہ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو انتظار کی زحمت سے بچانے کے لیے یہ انتظام کیا گیا ہے۔  ویکسین  لگوانے والوں کو صرف شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔
اماراتی وزارت صحت نے ان  نجی ہسپتالوں کی فہرست جاری کی ہے جہاں مفت کورونا ویکسین کا بندوبست ہے۔  

راس الخیمہ کے ایکسپو سینٹر میں بھی ویکسین لگانے کا انتظام کیا گیا ہے- (فوٹو الامارات الیوم)

شارجہ میں الزھرا ہسپتال، زلیخہ ہسپتال، پرائیویٹ سینٹرل ہسپتال، سعودی جرمن ہسپتال، برجیل سپیشلسٹ ہسپتال، برایم سپیشلسٹ میڈیکل سینٹر 1، برایم میڈیکل سینٹر النھدۃ، برایم سپیشلسٹ میڈیکل سینٹر، ٹومبائی ہسپتال اور میڈ کیئر ہسپتال اس کے لیے خاص کیے گئے ہیں۔ 
عجمان میں امینہ ہسپتال، سعودی جرمن ہسپتال، برایم میڈیکل سینٹر اے جی ایم، ٹومبائی ایجوکیشنل ہسپتال، راس الخیمہ میں راس الخیمہ ہسپتال اور الفجیرہ میں ٹومبائی ہسپتال  پہنچ کر کورونا ویکسین لگائی جاسکتی ہے۔ 
الرند نے بتایا کہ کورونا ویکسین ام القوین کے البیت المتواحد میں بھی مفت مہیا ہوگی۔ روزانہ صبح  8 بجے سے رات 10 بجے تک لگوائی جاسکتی ہے جبکہ راس الخیمہ میں ایکسپو سینٹر اور عجمان میں البیت المتواحد میں بھی انتظام کیا گیا ہے۔

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: