Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تغیر پذیر کورونا کے 10 مصدقہ کیسز

نئے مریضوں سے ملنے والوں میں کوئی متاثر نہیں- (فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ  سعودی عرب میں تغیر پذیر کورونا کے دس نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں- ان سے ملنے جلنے والے نئے وائرس سے پاک نکلے- سب کی نشاندہی کرکے ٹیسٹ کیا گیا تھا-
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت صحت کے  ترجمان نے بتایا کہ العبد العالی نے زور دے کر کہا کہ گزشتہ برس سے تغیر پذیر کورونا مسلسل پھیل رہا ہے- دنیا بھر میں اب تک اس کے دسیوں ہزار کیسز ریکارڈ کیے جاچکے ہیں-
یاد رہے کہ سعودی عرب  میں کورونا وائرس کے کیسز میں کئی ہفتوں سے مسلسل کمی ہورہی ہے- نو ماہ میں پہلی بار 3 جنوری 2021 کو سو سے کم نئے مصدقہ کیسز ہوئے تھے- اس وقت وزارت صحت نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بتایا تھا کہ کووڈ 19 کے صرف 82 نئے کیسز سامنے آئے ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: